نو مئی فسادات: کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، شبلی فراز اور شہباز گل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ایک اہم پیش رفت میں، راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کو ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف نے راولپنڈی کے سٹی پولیس سٹیشن میں ہنگامہ آرائی کیس کی فائل میں کے پی کے چیف ایگزیکٹو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جج نے متعلقہ حکام کو سی ایم گنڈا پور کو 2 اپریل کو اے ٹی سی کے سامنے پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔