Headlines

چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 10 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار۔جی رپورٹ

Spread the love
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 10 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار۔جی رپورٹ

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ ہفتے شانگلہ کے بشام شہر میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 10 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،

 خیال کیا جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک تنظیمیں 26 مارچ کے مہلک حملے میں ملوث ہیں۔

حملے کے دوران شانگلہ کے شہر بشام میں ان کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے جب خودکش حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی متاثرین کو لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا دی۔

واقعے کے بعد ملک کی سول اور عسکری قیادت خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دریں اثناء راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی اور جاں بحق چینی شہریوں کی میتیں ہوائی جہاز سے واپس چین پہنچانے پر 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading