حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا………شاہین کمال
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام آ کر عرض گزار ہوئے، یا رسول اللہ!! یہ خدیجہ ہیں جو ایک برتن لے کر آ رہی ہیں، جس میں سالن اور کھانے پینے کی چیزیں ہیں. جب یہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے رب کا اور میرا سلام کہیے گا اور انہیں جنت میں موتیوں کے محل کی بشارت دیجیے، جس میں نہ کوئی شور ہو گا