سموگ سے بھری ہوا جس نے پنجاب کے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اب خیبر پختونخواہ کی جانب رواں دواں ہے اور پشاور اور گردونواح کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پشاور کا ہوا کے معیار کا انڈیکس 509 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے، جس سے یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ لاہور میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے آلودگی کو کم کرنے کے لیے گرین بیلٹس اور سڑکوں کے کنارے درختوں اور پودوں کو دھونے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مال روڈ، جیل روڈ، اور فیروز پور روڈ پر روزانہ درختوں کی دھلائی کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی طرح کی سرگرمیاں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر اہم راستوں میں بھی جاری-