شاہ سلمان کی طرف سے ڈاکٹر مسعود کو تحریری پیغام
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کو دو طرفہ تعلقات پر ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔
یہ پیغام شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز نے خادم الحرمین کی طرف سے پہنچایا
پیزشکیان، جنہوں نے منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا نے تہران میں شہزادہ منصور کا استقبال کیا۔
شہزادہ منصور نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیزشکیان کو مبارکباد دی اور ایران کی حکومت اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخیریجی، ایران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سمیت متعدد ایرانی حکام نے شرکت کی –