Headlines

شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

Spread the love

شمالی وزیرستان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے  سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ  کیا جس میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی  جب کہ گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے ، ان خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے بعد لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور 23سال کےکیپٹن محمداحمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading