Headlines

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Spread the love

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

پولیس کو جدید اسلحہ، آلات گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کیے جائیں گے

نجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار

پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے

عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا، قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کی ہدایت

فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنیں گی، اجلاس میں فیصلہ

پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ کا بھی فیصلہ

پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا فیصلہ

پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ ہوگا، اجلاس میں فیصلہ

معیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی

شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے ، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی

ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے کا فیصلہ،

پولیس میں کرپشن کے خاتمے،صوبے میں بجلی چوری، سمگلنگ کے تدارک کے لئے کریک ڈاﺅن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر غور، منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری

پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت،نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی

پنجاب میں ہرطرح کے مسلح گینگز کے خلاف آپریشن کلین اپ کا بھی فیصلہ

پنجاب کے قبائلی علاقوں میں سماجی بہبود اور ترقی کا پیکج بھی تیار کرنے کی ہدایت

پتنگ بازی اور دھاتی تار کے استعمال کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت

جامع اصلاحات ، سخت اور فوری سزاو¿ں سے جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے، مریم نوازشریف

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانا ہے ، مریم نواز شریف

ہر شہری کی عزت وآبرو، جان ومال کا تحفظ اور خدمت حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے، مریم نواز شریف

پولیس کو جدید اسلحہ، آلات، گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کریں گے، مریم نواز شریف

مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور تھرمل امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ، مریم نوازشریف کی ہدایت

پنجاب کو دہشت گردی ، سمگلنگ اورجرائم پیشہ گینگز سے پاک کیاجائے ، مریم نواز شریف

پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن نظام میں بہتری لائے بغیر جرم ختم نہیں ہوگا، مریم نواز شریف

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ

سینٹر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او،ار پی او سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading