لاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اسپتال پانی سے بھرگئے
لاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اسپتال پانی سے بھرگئے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
لاہورکے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں نشترٹاؤن، لکشمی چوک،تاج پورہ،جوہر ٹاؤن میں بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ واسا کے مطابق 44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا کا بتانا ہے کہ لکشمی چوک میں 211، تاجپورہ میں 240 اورجوہر ٹاؤن میں 270ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب میں موسلادھار بارشیں، لاہور میں پانی اسپتال اور گھروں میں داخل، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔