طالبان حکومت نے جہاں اپنے دیگر حریفوں کے ساتھ سخت سلوک شروع کر رکھا ہے وہاں ہی حزب اسلامی کے متعلق بھی خبریں آ رہی ہیں – حزب اسلامی افغانستان (HIA) کے رہنما گلبدین حکمت یار کے بیٹے نے کہا کہ حکمت یار کی رہائش گاہ کا محاصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
حبیب الرحمن حکمت یار نے ایکس پر کہا کہ وہ کابل میں اپنی رہائش گاہ تبدیل کرنے کے عمل میں ہیں اور اس معاملے پر حکام کے ساتھ کئی مہینوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ امارت اسلامیہ کی وزارت انصاف نے گلبدین حکمت یار کو ان کے گھر سے نکال کر دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔
تاہم امارت اسلامیہ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔