Headlines

اسماعیل ہانیہ کو ایران میں کیسے قتل کیا گیا

Spread the love

اسماعیل ہانیہ کو ایران میں کیسے قتل کیا گیا

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد اسرائیلی حکام کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تورات کی آیات شئر کی گئی ہیں –

عرب میڈیا کے مطابق مکمل سرکاری خاموشی کے باوجود حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بارے میں افشا ہونے والی معلومات تہران میں شائع ہونے والی خبروں کے برعکس ہے کہ میزائل پڑوسی ملک سے داغا گیا تھا۔ یہ معلومات بتاتی ہیں کہ ہنیہ کو ایرانی سرزمین کے اندر سے ایک ویسے ہی حملے میں قتل کیا گیا جیسے ایرانیجوہری سائنسدان اور دیگر ایرانی اہلکار مارے گئے تھے۔

مزید کہا گیا ہے کہ حملہ میزائل سے یا خودکش ڈرونز کے نیٹ ورک سے ہو سکتا ہے، جسے اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس موساد کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی ایجنٹوں کے ایک گروہ نے سر انجام دیا – آپریشن میں اسرائیلی جاسوس انٹیلی جنس ڈویژن “امن” اور “سائبر” ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا جس کے دوران جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قتل کو انجام دینے کا فیصلہ اسرائیلی رہنماؤں کے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں حکومت میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ، وزیر دفاع یوو گیلنٹ، اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر، اور آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی اور موساد کے سربراہ، رونن بار، جو حماس کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں اور جنرل شن بیٹ نے شرکت کی تھی –

یہ میٹنگ منگل کی شام آٹھ بجے شروع ہوئی، اور بدھ کی فجر کے وقت “اس بات کی تصدیق ہونے تک جاری رہی کہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے”۔ ان ذرائع کے مطابق ملاقات میں قتل و غارت کے تمام ممکنہ منظرناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں علاقائی جنگ چھڑنا بھی شامل ہے۔

اگرچہ نیتن یاہو کے دفتر نے اپنے وزراء کو حکم دیا کہ وہ آپریشن کے بارے میں کوئی بیان دینے سے گریز کریں، ان میں سے تین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوش آمدید کے الفاظ پوسٹ کیے، اس کے علاوہ تورات کی وہ آیات شائع کی گئی ہیں جو دشمنوں کا جہاں کہیں بھی ہو تعاقب کرنے کی بات کرتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading