Headlines

تہران کی اس عمارت کی تصویر جس میں اسماعیل ہنیہ مقیم تھے

Spread the love
ایرانی میڈیا نے تہران کی اس عمارت کی تصویر شائع کی ہے جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مقیم تھے-

ایرانی میڈیا نے تہران کی اس عمارت کی تصویر شائع کی ہے جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مقیم تھے-

جس عمارت میں ہنیہ کو ان کے محافظ کے ساتھ قتل کیا گیا وہ ایک گیسٹ ہاؤس تھا جو تہران کے شمال میں پاسداران انقلاب کے ایک بند کمپلیکس کے اندر واقع ہے –

تصویر میں عمارت کا کچھ حصہ کپڑے کے ایک بڑے ٹکڑے سے ڈھکا ہوا دکھائی دیتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا مقصد اس حملے کے بعد ہونے والے نقصان کو چھپانا تھا جسے اسرائیل سے منسوب کیا گیا تھا، جس نے ابھی تک ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو بدھ کے روز تہران کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب اس وقت قتل کیا گیا جس وقت وہ دارالحکومت کے شمال میں جنگی تجربہ کاروں کے لیے ایک “خصوصی رہائش گاہ” میں مقیم تھے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سے وابستہ نور نیوز ایجنسی نے کہا کہ ہنیہ کی رہائش گاہ کو ہوا سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا-
جمعرات کو دارالحکومت کے وسط میں واقع تہران یونیورسٹی میں ہزاروں افراد نے حنیہ کی لاش پر ان کی تصاویر اور فلسطینی جھنڈے اٹھائے ماتم کیا۔

ایرانی رہنما علی خامنہ ای نے ہنیہ اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ ادا کی، جو ان کے ساتھ حملے میں مارے گئے تھے۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ہنیہ کی میت کو جمعے کے دن تدفین کے لئے قطر منتقل کیا جائے گا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading