Headlines

امریکا ایران کے خلاف انتقامی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا

Spread the love

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف انتقامی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔
امریکہ اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا لیکن جنگ نہیں چاہتا: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان کا بیان

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے گزشتہ رات اسرائیلی سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تو امریکہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔
مشرق وسطیٰ کے قدیم دشمنوں کے درمیان کھلی جنگ چھڑنے اور امریکہ کے شامل ہونے کے خطرے نے خطے کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا ہے، جس سے عالمی طاقتوں اور عرب ممالک سے مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے اعلیٰ ترجمان جان کربی نے اتوار کو اے بی سی کے پروگرام میں بتایاتھا کہ امریکہ اسرائیل کی اپنے دفاع میں مدد کرتا رہے گا، لیکن جنگ نہیں چاہتا۔
ایران نے یہ حملہ یکم اپریل کو شام میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے پر کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوئے تھے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading