Headlines

پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریت دے دی گئی

Spread the love

پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریت دے دی گئی

وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھاوی نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے سے چند منٹ قبل احمد آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں 18 پاکستانی شہریوں کو ہندوستانی شہریت سے نوازا جو پاکستان سے ہندوستان فرار ہو کر احمد آباد میں آباد ہوئے تھے۔
سنگھاوی کا مہاجرین سے کہنا تھا
“آج کا دن آپ کی زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ آج سے آپ اس عظیم ملک ہندوستان کے شہری ہیں۔ ایک شہری کے طور پر، آپ کو سرکاری اسکیموں کے تمام حقوق اور فوائد حاصل ہوں گے،”

اب تک، 1,167 پناہ گزین ہندو جو گجرات میں مقیم تھے، کو احمد آباد ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ نے شہریت دی ہے

احمد آباد 2018 اور گاندھی نگر 2016 کے گزٹ اور کچھ دیگر ضلعی کلکٹروں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھسٹوں،جینوں، پارسیوں اور عیسائیوں کی اقلیتوں کے افراد کو ہندوستانی شہریت فراہم کریں۔ بعد میں آنند اور مہسانہ اضلاع کے کلکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading