ہندوستان میں مسلم کش فسادات بھڑک اٹھے
خبر ہے کہ دو بچوں آیوش اور پیوش جنکی عمریں بلترتیب 6 اور 11 سال ہیں انہیں بدایوں ضلع میں ایک مسلمان ساجد نامی حجام نے قتل کر دیا ، جسکی وجہ سے ہندو شہری پورے ہوندوستان میں مسلمانوں اور انکی املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے متحرک ہو چکے –
بدایوں ضلع میں ہونے والے دوہرے قتل کے موقع پر موجود دیگر بچوں میں سے مقتولین کے ایک اور بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک شخص پاس کے سیلون سے نکل کر ہمارے پاس آیا وہ میرے بھائیوں کو اوپر لے گیا، مجھے نہیں معلوم کہ اس نے انہیں کیوں مارا۔ اس نے مجھ پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن میں نے اس کا چاقو پیچھے ہٹا دیا، اسے دھکیل کر وہاں سے بھاگ گیا –