Headlines

امیتابھ بچن کی حالت تشویشناک

Spread the love

امیتابھ بچن کی حالت تشویشناک

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا جمعہ کو کوکیلا بین اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی ۔

متعدد اطلاعات کے مطابق اداکار کو جمعہ کی صبح ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، کوکیلابین اسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ سپر اسٹار کی جمعہ کی صبح اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی۔ جمعہ کی صبح، امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر ہینڈر پر ایک ٹویٹ  شیئر کیا، جہاں انہوں نے لکھا “آپ کی تمام دعاؤں اور محبتوں کے لیے شکرگزار ہوں، آپ کے پیار کے  کے لیے شکر گزار ہوں”

اس ہفتے کے شروع میں، امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ‘کالکی 2898’ کی شوٹنگ جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔

، ‘کالکی 2898 ‘ میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون، کمل حسن اور دیشا پٹانی بھی  شامل ہیں۔ یہ فلم اس سال ریلیز ہونے والی ہے ۔

گزشتہ سال امیتابھ بچن ‘کالکی 2898’ کے سیٹ پر انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ مارچ 2023 میں، وہ پسلی میں چوٹ اور پٹھوں کے پھٹنے کی وجہ سے ہسپتال میں رہے تھے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading