شاہِ مرداں، شیرِ یزداں قوتِ پروردگار..میاں اسامہ صادق
شاہِ مرداں، شیرِ یزداں قوتِ پروردگار
لَا فَتٰي اِلَّا عَلِي لَا سَيْفَ اِلَّا ذُوالْفِقَار
21 رمضان المبارک مولا علی شیر خدا فاتح خیبر شاخ مصطفی ماھتاب بنی ہاشم حرزالاسلام شیرضرغام قاتل الکفار شاخ مصطفی امیر المومنین حضرت مولا علی علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ حضرت علی بن ابی طالب پر خارجی ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود خنجر کے ذریعہ نماز کے دوران قاتلانہ حملہ کیا، علی ؓبن ابی طالب زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40ھ کو وفات پائی،
آپؓ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہٖ وآلہٖ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اور امت مسلمہ کے خلیفہ راشد چہارم تھے۔حضرت علی ؓ 13 رجب کو ہجرت سے 24 سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے آپ کی پیدائش سے متعلق تواریخ میں لکھا گیا ہے کہ آپ بیت اللہ کے اندر پیدا ہوئے، حضرت علی ؓ کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول کریم ؐ ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول و فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے۔
مولا علی علیہ السلام وہ ہستی کا جنہیں شیر خدا کہا جاتا ہے۔ یہ وہ ہیں جنکو باب العلم کہا جاتا ہے یہ وہ ہیں جنکے ہوتے ہوئے عمر نے کہا کہ جب یہ موجود ہوں تو مجھ سے کوئی فیصلہ کرانے نہ نہ آئےیہ وہ ہیں جنکی پرورش رسول اللّٰہ صلی علیہ وآلہ وسلم نےکی۔ یہ وہ ہیں جنکو رسول اللّٰہ صلی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بستر پر سلایا ۔۔ یہ وہ جنکے دیئے ہوئے درد آج بھی یہودیوں کو چبھتے ہیں اور وہ خیبر کو نہیں بھول سکتے ۔۔ یہ وہ ہیں جنکے گھر میں جنت موجود ہے یہ وہ ہیں جنکے متعلق رسول اللّٰہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری مثال عیسی علیہ السلام کی سی ہے کہ ان سے محبت کرنے والوں نے اتنی محبت کی کہ وہ بنا دیا جو وہ تھے ہی نہیں اور نفرت کرنے والوں نے اتنی نفرت کی کہ جان کے پیاسے ہو گئے ۔۔ یہ وہ ہیں جنکی بہادری کی داستانیں سن کر بچوں کے دلوں سے ڈر ختم ہو جاتا ہےیہ وہ ہیں جنکی خوش قسمتی کااندازہ لگانا بھی ممکن نہیں کہ زوجہ محترمہ خاتون جنت ، اولاد جنتی نوجوانوں کے سردار اور خود یہ وہ ہیں جنکو دنیا میں جنت کی بشارت دی گئی یہ وہ ہیں جنکو ولیوں کے سردار کارتبہ بھی حاصل ہے یہ وہ ہیں جنکا سامنا کرنےکی جرات کسی میں نہیں تھی اسی لئےانکو شہید کرنے کے لئے قاتل نے نماز کا انتظار کیا ہیں جو خلیفہ یہ وہ چہارم رہے اور جنکی ذہانت کی کوئی مثال نہیں۔۔ یہ وہ ہیں جنکے بارے میں رسول اللّٰہ صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جسکا میں مولا اسکا علی مولا ۔۔
مولا علی کی شجاعت سے بچہ بچہ واقف تھا۔ اگرچہ وہ بوڑھے ہو چکے تھے لیکن پھر بھی کسی میں اتنی ہمت نہ تھی انکا مقابلہ کر سکے۔ اس لیے منافقین نے جب داماد رسول سجدہ میں تھے تب وار کیا۔ مولا کو اپنی شہادت کا پہلے سے ہی علم تھا۔ یہی وہ رات تھی جس کا ان کو بتایا گیا تھا۔ بی بی فاطمہ خاتون جنت کے گھرانے سے دین اسلام کو بچانے کی قربانیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ جنت کے سرداروں کو معلوم تھا کہ وہ اپنے نانا کے دین کی خاطر کتنی قربانیاں دیں گے۔ مولا علی علیہ السلام کی شخصیت کسی تعارف یا الفاظ کی محتاج نہیں ۔ الله پاک سے دعا ہے کہ ہمیں مولا علی علیہ السلام کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین