حماس کی طرف سے اقوام متحدہ کی کاوشوں پر بیان جاری
سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے منظور ہونے والی قرار اد کے حوالے سے حماس کے ترجمان کا کہنا ہے
“ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فوری جنگ بندی کے لیے آج کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں اور مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
ہم فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں شامل ہونے کے لیے اپنی تیاری کی تصدیق کرتے ہیں جو دونوں طرف کے قیدیوں کی رہائی کا باعث بنے۔
ہم فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور غزہ کے تمام علاقوں میں تمام رہائشیوں کے لیے تمام انسانی ضروریات تک رسائی کی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں -“