بااثر شخصیت کے بچوں فیس معاف کرنے کا دباو, ایچی سن کالج کے پرنسپل مستعفی
لاہور: ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے پیر کو وفاقی وزیر کے بیٹوں کے ساتھ ترجیحی سلوک کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔
پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے مبینہ طور پر ایچی سن کالج حکام کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد تھامسن نے پرنسپل کا عہدہ چھوڑ دیا۔
وفاقی وزیر کی اہلیہ نے گورنر پنجاب سے اپنے بیٹوں کی فیس معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے ان کی تین سال کی فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔
کالج کے عملے کو جاری کردہ ایک خط میں تھامسن نے کہا کہ وہ یکم اپریل کو پرنسپل کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور انتظامیہ اور داخلہ کے عمل میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔