دوست وہ ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش ہو دوست وہ ہوتے ہیں
آج کالج میں معمول سے زیادہ چہل پہل تھی میں جیسے ہی اپنے کمپیس سے باہر نکلی تو میری نظر ایک لڑکیوں کے گروپ پر پڑی جو کسی بات پر بہت خوش نظر آرہی تھی اس گروپ میں سب لڑکیاں بہت ماڈرن اور کسی امیر گھرانے کی لگ رہی تو ان میں سے ایک لڑکی بہت معصوم چاند جیسا چہرہ نیلی نیلی آنکھیں اور ان سب میں جو چیز اس کو نمایاں کر رہی تھی وہ اسکا عبایہ تھا جو اس کے خسن کو چار چاند لگا رہا تھا وہ بس خاموشی سے انکی باتیں سن رہی تھی کچھ ہی دیر میں وہ گروپ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گیا تو مجھے عجیب سا تجسس محسوس ہوا کہ اس لڑکی سے بات کر لیتی اتنے میں کاشف بھائی گیٹ پر مجھے لینے آگے اور میں چپ چپ واپس گھر آ گئی .
اس رات مجھے نیند نہیں آئی. دوسرے دن معمول کے مطابق میں کالج گی تو بے خیالی میں اس لڑکی سے ملنے کا دل کیا تو اس کے کمپیس میں گی تو سامنے اس کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بات چیت کا آغاز کیا تو اس کا نام تھا سحر جب میں نے سحر کو دوستی کی پیشکش کی تو اس کا چہرہ پر زردی آنکھوں میں نمی میں پریشان ہوگی میں نے بولا سحر کیا ہوا آپ کیوں پریشان ہو میں نے کچھ غلط بول دیا ہے تو اسکی آنکھوں میں آنسو جسطرخ سمندر میں موتی چمک رہے ہو کافی دیر کے بعد بولی اور کہتی ہے میں دوست تو بناتی ہوں لکین مجھے دوستوں سے بہت ڈر لگتا ہے میں کسی دوست پر اعتبار نہیں کر سکتی تو میں نے بولا سحر ایسا کیوں ہے آپ اتنی اچھی ہوں کہتی ہے میں جتنی اچھی ہو اس سے زیادہ میرا نصیب برا ہے آج تک میرا ساتھ کسی دوست نے وفا نہیں کی جو بھی ملی ہیں اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے اب میں نے دوست بنانے چھوڑ دیے ہیں میری دوستی اب پرندوں سے ہے جو کسی کے ساتھ غلط نہیں کرتے جتنا پیار دوں اس سے زیادہ واپس کرتے ہیں
دوستی کا بندھن بہت خوبصورت ہوتا ہے دوست وہ ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش ہو دوست وہ ہوتے ہیں جو دکھ سکھ میں ساتھ ہو میرا تو کوئی ایسا دوست نہیں جو میرا ساتھ چل سکے بنا مطلب کے اس وجہ سے میں نے دوست بنانے ختم کر دیے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے مجھے کبھی مطلب کے بغیر یاد نہیں رکھتا نہ دوستی نہ محبت کا جن کے کندھے پر میں سر رکھ کر رو سکوں یا جیسے اپنے دکھ بتا سکوں میرے خلوص میں شاہد کچھ کمی ہے یا مجھے میں کوئی کمی ہے
Ma Sha Allah bahot achy baty liky ha ❤️
thnx je
Nicee
thnx je