رام لیلا دپیکا پڈوکون ماں بن گئی
بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ، جو اپنی پہلی فلم ’گولیوں کی راسلیلا رام لیلا‘ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں مبتلا ہوئے جسکا اظہار دونوں ہمیشہ عوامی طور پر ایک دوسرے کی حمایت اور محبت کی صورت میں کرتے ہیں – نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے حال ہی میں اعلان کیا کہ انہیں ستمبر 2024 میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار ہے –
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بچوں کی تمام چیزوں کی نمائش کی گئی تھی – بچوں کے کپڑے، بچوں کے کھلونے، اور بچوں کے لوازمات۔ تصویر پر، متن لکھا ہے، “ستمبر 2024۔”
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ چھ سال کی ڈیٹنگ کے بعد نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ دونوں نے ‘گولیوں کی رسلیلا رام لیلا’، ‘باجی راؤ مستانی’، ‘پدماوت’ اور ’83’ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
دیپیکا اور رنویر اگلی بار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
دیپیکا کو آخری بار سدھارتھ آنند کی فلم ’فائٹر‘ میں ہریتک روشن، انیل کپور، کرن سنگھ گروور اور اکشے اوبرائے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
دپیکا ناگ اشون کی ‘کالکی 2898’ میں پربھاس، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کے ساتھ کرنے کا معاہدہ بھی کر چکی ہے
دریں اثنا، رنویر سنگھ فرحان اختر کی ‘ڈان 3’ کی سرخی بنیں گے، جو 2025 میں آنے والی فلم ہو گی –