Headlines

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، رضوانہ عبدالغنی

Spread the love

آرٹیفیشل انٹیلیجنس

رات بارہ بجے ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ فون بجنا شروع ہوگیا رابطہ بحال ہونے پہ سائرہ (قریبی دوست) کی حتمی فیصلے والی آواز سنائی دی ” اب تمھارا سر کھانا بند کردوں گی میں”ہوا کیا ہے؟ اور اس وقت کونسی ایمرجنسی ہے؟ ہڑبڑاہٹ میں پوچھا میں نے
“کیونکہ اب مجھ جیسے صرف وٹس ایپ پیکج والے غریب غربا کو بھی سوالات کے جوابات جاننے اور تخیلاتی فوٹو بنوانے کے لیے تمھارے جیسوں کے ترلے نہیں کرنے پڑیں گے کیونکہ وٹس ایپ میں بھی Meta AI آچکا ہے”

تو صاحبو آگے آدھی رات کو نیند خراب کرنے پہ اسکو کی گئی لعن طعن ایک الگ قصہ ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ اگر آپ نےاپنا وٹس ایپ اپڈیٹ نہیں کیا تو پلے سٹور سے ابھی کریں جس کے نتیجے میں ایک نیلے رنگ کا دائرہ آپ کی وٹس ایپ سکرین پہ نمودار ہوجائے گا جسے کلک کرنے پہ آپ اس سے اپنی مرضی کا کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا کسی پسندیدہ تخیل کو تصویری صورت میں ڈھال سکتے ہیں یہ تخیل ایک prompt (آسان الفاظ میں )ہدایت کی صورت میں ہوگا.
بالکل ایسے ہی جیسے ہم گوگل سے کوئی سوال پوچھتے ہیں تو وہ ہمیں مطلوبہ جواب مہیا کرتا ہے اب یہ سہولت وٹس ایپ, فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی میسر ہوچکی ہے.
موجودہ Meta AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) نے ابتدا میں (FAIR) Face book Artificial Intelligence کے طور پہ تحقیق شروع کی تھی جسے بعد میں
Meta AI LlaMA 3
(Large Language Model Meta AI)
کا نام دے دیا گیا جو وٹس ایپ پہ لکھا ہوا بھی نظر آتا ہے.

اس سے قبل فروری 2023 میں LLaMA 1 version ریلیز کیا گیا,
پھر LLaMA 2 جولائی 2023 میں سامنے آیا,
اور حال ہی میں ریلیز ہونے والا ورژن LlaMa 3 ہمارے ہاتھوں میں ہے جو پہلے سے زیادہ موثر ہے.
ہم صرف موضوع بتا کر اس سے نظمیں تخلیق کروا سکتے ہیں,
طویل مضامین کے خلاصے لکھوا سکتے ہیں,
سکرپٹس لکھوا سکتے ہیں,
ہم وہ مواد تلاش کرسکتے ہیں جو صرف ہمارے خیال میں موجود ہے اور اسے ہم زیادہ گہرائی سے جاننا چاہتے ہیں,
ہم اپنے علاقے کے موسم کی صورتحال قبل از وقت جان کے وہاں کی زمین میں بہتر پیداوار دینے والی فصل کے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں,
یہ ہمارے الفاظ ہمارے تخیل کو تصویر کا روپ دھارنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم اس میں دوبارہ ردو بدل بھی کروا سکتے ہیں,
ہم مصنوعی حقیقت پر مشتمل آرٹ اپن مرضی سے دیکھ سکتے ہیں,
طلبا اور اساتذہ کے لیے اس کی بدولت کسی بھی عنوان کو سمجھنا اب چنداں مشکل نہیں رہا ہے.
یہ گورنمنٹ کو اپنے واضح فیصلے کرنے میں بھی بہت ممدو معاون ثابت ہوسکتی ہے
کسی بیماری کی صورت میں فوری معالج کے طور پہ یہ آپکی رہنما ہے.
الغرض جاننے ,سیکھنے,تخلیق کرنے اور خود سے منسلک ہر شے سے رابطے کا ایک جہان آباد ہے اس میں.
اے آئی آپکی ذاتی رائے کو زیادہ بہتر طور پہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بنا کسی fee کے آپ کو رہنمائی مہیا کرتی ہے
ایک اور قابل ذکر بات..
وٹس ایپ گروپ چیٹ میں اگر آپ MataAI کو شامل کرتے ہیں تو وہاں بھی یہ آپ کے سوالات کے جواب دے گی
کرنا یہ ہوگا کہ آپ کو کسی بھی سوال سے قبل
@Meta AI ٹیگ کرنا ہوگا
گروپ میں یہ صرف اسی سوال کا جواب دے گی جس سے قبل یہ ٹیگ ہوگا اس کے علاوہ کسی بات تک اس کی رسائی نہ ہوگی MetaAI کو گروپ سے نکالا بھی جا سکتا ہے.
اسی طرح فیس بک ہیلپ پیج کی کنورسیشن اگر Meta AI جوائن کرتی ہے تو وہاں بھی اسی طرح ٹیگ کرنے پہ یہ کام کرے گی.
ایک سب سے اہم درپیش مسئلہ Meta AI کو prompt دینے کا ہے کہ ہم کس طرح اسے ہدایت دیں تو ہماری مطلوبہ تصویر ہمارے سامنے ہو.
“imagine”
“Generate”
“Create”
ان میں سے کسی بھی لفظ سے ابتدا کر سکتے ہیں
اور اگر گروپ میں Meta AI سے سوال پوچھنا ہو تو لکھیں گے
@Mata AI
اور آگے اپنی مطلوبہ ہدایت جیسے اگر مجھے ایک لڑکی کی فوٹو چاہیے جو برف باری میں گھڑ سواری کر رہی ہو تو میں prompt لکھتی ہوں
Create image of a pakistani girl with smiling face , wearing traditional blue dress, long hair, sitting on mare, snow is falling in winter season in northern areas of pakistan, detailed image.
یعنی اپنی مرضی کے مطابق ایک ایک چیز الگ الگ تفصیل سے بتائیں گے تب ہی آپ کی مطلوبہ تصویر سامنے آسکے گی.
اسی طرح آپ اپنی مرضی و منشا کے مطابق کوئی بھی prompt لکھ سکتے ہیں اور Meta AI سے حظ اٹھا سکتے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading