Headlines

اسکاٹ لینڈ کی مشہور کامیڈین “جینی گوڈلے” 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Spread the love

اسکاٹ لینڈ کی مشہور کامیڈین جینی گوڈلے 63 برس کی عمر میں ایک ہاسپیس میں انتقال کر گئیں۔
گوڈلی جنہوں نے وبائی امراض کے دوران نکولا اسٹرجن کی کوویڈ بریفنگ پر ڈب شدہ ویڈیوز سے شہرت پائی، نومبر 2021 سے کینسر میں مبتلا تھی اس کے بعد انہیں فالج بھی ہو گیا اور اپنی وفات کے وقت تک وہ پرنس آف ویلز ہاسپیس میں انتہائی نگہداشت میں رہیں۔

ان کے مینجر کرس ڈیوڈ کے مطابق 2 نومبر جینی گوڈلے کا انتقال پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز ہاسپیس گلاسگو میں ہوا جہاں ان کے سبھی قریبی عزیز موجود تھے ۔

ان کا خاندان، دوست اور ان کے چاہنے والے انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
ان کی کوویڈ پر مبنی نکولا سٹرجن کی بریفنگ پر لازوال ڈبنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

جینی گوڈلے کے مطابق اسے نومبر 2021 میں کینسر ہوا لیکن علاج کے بعد 2022 میں وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گئی۔ پھر کچھ عرصہ بعد ہی مکمل سکین کروانے پر انہیں معلوم ہوا کہ بیماری نے دوبارہ پنجے گاڑ دئیے ہیں۔
1961 میں مشرقی گلاسگو میں پیدا ہونے والی گوڈلی اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں راج کرنے سے پہلے ایک پب کی مالکہ تھیں۔

وہ کامیڈین اور اداکارہ ایشلے اسٹوری کی ماں ہیں جو بی بی سی تھری ڈائنو سار کی سٹار ہیں۔

اسٹوری نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی والدہ جینی کا انتقال 7:00 بجے کے قریب ہوا اور وہ اپنے چاہنے والوں کی بہت شکر گزار ہیں جو اس برے وقت میں ان کے ساتھ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading