اسرائیلی ڈرون سے نہتے فلسطینوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری
الجزیرہ کی طرف سے جاری کردہ خصوصی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے السیکا میں نہتے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر رہا ہے۔
یہ فوٹیج ایک اسرائیلی ڈرون سے حاصل کی تھی جسے فروری میں حماس نے خان یونس پر سے مار گرایا گیا تھا۔
ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ڈرون نوجوان، غیر مسلح فلسطینی شہریوں کا تعاقب کرتا ہے اور انہیں کئی میزائلوں سے ہلاک کر دیتا ہے۔