گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا – آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آج
گوادر کی پورٹ اتھارٹی کالونی میں آٹھ دہشت گردوں کے گروپ نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی کے لیے تعینات اپنے دستوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت
گردوں کو مؤثر طریقے سے روکا، اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔