افغانستان کے پکتیکا اور کنڑ ریجن میں پاک فضائیہ کا کامیاب فضائی حملہ
ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملے کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کمانڈر عبداللہ شاہ سمیت متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق پاکستان نے افغانستان کے صوبے خوست، کنڑ میں رات 03:30 بجے “ایریل اسٹرائیک” کیں۔
– اس میں ٹی ٹی پی کمانڈر کے ٹھ
کانے کو نشانہ بنایا گیا
اس سے پہلے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ان 7 دہشتگردوں کو مار دیا گیا تھا جنہوں نے ایف سی سنٹر پر دہشتگرد حملہ کر کے پاک فوج کے ایک کرنل، کیپٹن اور پانچ سپاہیوں کو شہید کر دیا تھا۔
جبکہ افغان ذرائع کے مطابق
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشدد کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ پاکستانی جیٹ طیاروں نے مبینہ طور پر مشرقی افغان صوبوں خوست اور پکتیکا میں فضائی حملے کیے جو ڈیورنڈ لائن کی سرحد کے قریب واقع ہیں۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پکتیکا کے علاقے شمشاد میں حملوں کا اعتراف کیا ہے ، تاہم وہ کسی جانی نقصان پر خاموش رہے۔ نامعلوم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں ایک پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں –