پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریت دے دی گئی
وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھاوی نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے سے چند منٹ قبل احمد آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں 18 پاکستانی شہریوں کو ہندوستانی شہریت سے نوازا جو پاکستان سے ہندوستان فرار ہو کر احمد آباد میں آباد ہوئے تھے۔
سنگھاوی کا مہاجرین سے کہنا تھا
“آج کا دن آپ کی زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ آج سے آپ اس عظیم ملک ہندوستان کے شہری ہیں۔ ایک شہری کے طور پر، آپ کو سرکاری اسکیموں کے تمام حقوق اور فوائد حاصل ہوں گے،”
اب تک، 1,167 پناہ گزین ہندو جو گجرات میں مقیم تھے، کو احمد آباد ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ نے شہریت دی ہے
احمد آباد 2018 اور گاندھی نگر 2016 کے گزٹ اور کچھ دیگر ضلعی کلکٹروں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھسٹوں،جینوں، پارسیوں اور عیسائیوں کی اقلیتوں کے افراد کو ہندوستانی شہریت فراہم کریں۔ بعد میں آنند اور مہسانہ اضلاع کے کلکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا