گردوارہ جنم استھان میں ایک سال کے اندر پانچ تقریبات ہوتی ہیں 20فروری کو ساکہ ننکانہ کے سانحے کی یاد منائی جاتی ہے, جب جلیانوالہ باغ کی طرح ہندوؤں نے تین سو سکھوں کو مار کر ان کی لاشوں کو جنم استھان میں جلا دیا تھا. روایت کے مطابق سکھوں نے راکھ میں سے تین سو کڑے اکٹھے کئے کیونکہ سکھ بابا جی کی تعلیمات کے مطابق پانچ کیس کڑا کچھا کنگھا کیس کرپان ہمیشہ لباس کا حصہ ہوتا ہے اس لئے اس قتل عام کے دن کو ساکہ ننکانہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے
اس کے بعد اپریل میں بیساکھی میلہ کی تقریبات جون میں رنجیت سنگھ کی پیدائش اور پانچویں گُرو کئ پیدائش اور نومبر میں بابا جی کی پیدائش پر سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے.ننکانہ صاحب میں سات گردوارہ ہیں جہاں پر یاتری حاضری دیتے ہیں. ننکانہ میں سکھوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے جو یہاں رہائش پذیر ہیں
بابا گُرو نانک کے اشلوک بابا فریدکی تعلیمات اور اشعار کے زیر اثر ہیں…