Headlines

چادر کی عرضی (نظم)..حامد رمضان

Spread the love

چادر کی عرضی (نظم)..حامد رمضان

اے قاضیِ وقت
ہے شہرہ تمہارے فیصلوں کا
چہار درنگ
ایک عرضی مری بھی سن لو

پھرآج جھوٹی انا کی خاطر
اک اور چادر ہوئی ہے نیلام
اور طرے کا خم بچا ہے
کہ ڈھول تاشوں میں دب گئی سسکیاں کسی کی
اک اور روح جھونک دی گئ ہے جنہموں میں۔۔۔۔

خدا را۔۔۔!
میزانِ عدل کے پلڑے کر برابر
زنائے جبری پہ پھانسیاں ہیں
نکاحِ بالجبر پر بھی کوئی ہو حد مقرر
اے قاضیِ وقت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading