Headlines

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں مداخلت کا ذکر کیا گیا اور مختلف واقعات کا حوالہ دیا گیا۔
مئی 2023 میں ایک جج کے برادر نسبتی کو اغواء کیا گیا اور ایک جج کی رہائش گاہ سے خفیہ کیمرہ برآمد ہوا۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس خط میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹارگٹ کیا گیا ہے کہ انہوں نے معلومات دئے جانے پہ کوئی کاروائی نہیں کی۔
آج 26 مارچ 2024 جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام اپنے 6 صفحات پر مشتمل خط میں جسٹس شوکت صدیقی کیس کے حوالے کے بعد ایک جج کے رشتہ دار کے اغواء، ایک جج کے گھر کریکر حملے جبکہ ایک اور جج کے ڈرائنگ روم اور بیڈ روم میں خفیہ کیمرے اور آڈیو ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کیے جانے جیسے واقعات کا ذکر کیا اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی جانب سے ججوں کو اپروچ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ججر نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اس حساس معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from gNews Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading